ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / شام جانے والا روسی فوج کا طیارہ گر کر تباہ

شام جانے والا روسی فوج کا طیارہ گر کر تباہ

Sun, 25 Dec 2016 21:04:48  SO Admin   S.O. News Service

ماسکو:25/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)روسی وزارت دفاع کے مطابق فوج کاٹی یو154 ساخت کا طیارہ حادثے کاشکارہواہے۔ روسی خبر رساں ادارے نے بتایاکہ ایک امدادی ٹیم کو سوچی کے ساحلوں کے قریب تباہ شدہ طیارے کاملبہ مل گیاہے۔روسی وزرات دفاع کے بیان میں بتایا گیاکہ وزارت دفاع کے طیارے ٹی یو 154کے ٹکڑے بحیرۂ اسود پر پچاس سے ستر میٹر کی گہرائی سے سوچی کے ساحلوں کے قریب سے مل گئے ہیں۔ فوج کے اس جہاز پر کا اکانوے افراد سوار تھے، جن میں 83مسافر اور عملے کے آٹھ افراد شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اس طیارے نے آج اتوارکی صبح سوچی میں واقع آڈلر نامی ایک ہوائی اڈے سے اپنی پروازکاآغازکیاتھااورجس کے تھوڑی ہی دیربعدہ طیارہ ریڈارسے غائب ہوگیا۔اس طیارے کی منزل شامی شہر الاذقیہ تھی۔روسی خبر رساں ادارے طاس کے مطابق طیارے پرروسی فوج کے الیگزانڈرف اینسیمبلے کور،فوجی اہلکار،کچھ موسیقاراورنو صحافی سوارتھے۔الیگزانڈرف اینسیمبلے معروف روسی فوجی بینڈ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس بینڈکونئے سال کے موقع پر شامی شہر الاذقیہ میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا تھا۔ ذرائع نے بتایاہے کہ ابھی تک کسی بھی مسافر کے بچ جلانے کے حوالے سے کوئی بھی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔


Share: